9 مئی 2013 - 19:30
ایران منطق اور بین الاقوامی قوانین کا پابند

ایران نے ایٹمی معاملے کے سلسلے میں یورپ کے برخلاف ہمیشہ منطق اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق عمل کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری علی باقری نے کہا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاملے کے سلسلے میں  یورپ کے برخلاف ہمیشہ منطق اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق عمل کیا ہے۔مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علی باقری نے آج مشہد میں ایک سیمینار میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یورپ والے ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات میں کسی ایک موقف پر قائم نہیں رہتے ہیں اور ہمیشہ اپنا موقف بدلتےرہتے ہیں ۔ علی باقری نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ ایران نے بارہا گروپ پانچ جمع ایک کہا ہےکہ وہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے قوانین اور اعتماد سازی کے دائرہ کار میں مذاکرات کریں کہا کہ جب تک اس سلسلے میں دونوں طرف سے تعاون نہیں کیا جائے گا تب تک فریقین کے درمیان اتفاق رائے پیدا نہیں ہوگا۔علی باقری نے صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کسی بھی طاقت میں ایران پر حملے کی نہ جرات ہے اور نہ ہی توانائی کیونکہ ایران خطے کا طاقتور ترین ملک ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲